موجودہ معاشی پالیسیوں سے متوسط طبقے کا استحصال ہو رہا ہے،عاقب صدیق
پنڈی گھیب (نا مہ نگار )معروف سماجی شخصیت عاقب صدیق نے کہا ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرمزدور کو کسی قسم کی ریلیف نہیں دیجاتی حکومت پاکستان کیجانب سے مزدور کی کم از کم اجرت 16ہزار روپے ماہانہ مقرر ہے جو انتہائی کم ہے چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی بھی ماہر معاشیات 16 ہزار روپے میں پانچ اشخاص پر مشتمل گھرانے کابجٹ بنا کردکھائے موجودہ معاشی پالیسیوں کیوجہ سے متوسط طبقے کا استحصال ہو رہا ہے اپنے ہاتھوں کی محنت سے حلال کمائی کھانے والا اللہ تعالی کی بارگاہ میں سرخرو ہوگا، ان خیالات کااظہار انہوںنے ہاشمی عوامی سیکرٹریٹ نزد نیو بس سٹینڈ پنڈی گھیب میں یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر قاضی صلاح الدین ،بابو محمد ریاض ،ملک کاشف ،ملک ندیم احمد ،خضر حیات ،عثمان صادق اور حبیب الرحمن کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعدازاں ہاشمی گروپ کیجانب سے مزدوروں میں تحائف بھی دیئے گئے ۔