ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں نوجوان مریض آکسیجن بند ہونے سے جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں نوجوان مریض آکسیجن بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا جس پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے جبکہ ایمرجنسی کے باہر گارڈز نے بھی ان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا 24 سالہ غلام ربانی کو حادثے میں زخمی ہونے کے باعث طبی امداد کیلئے لواحقین ہسپتال لائے جہاں اسے لگے وینٹی لیٹر کو اتار دیا گیا بعد میں باہر سے آکسیجن سلنڈر منگوایا گیا لیکن اس میں دیر لگی اور نوجوان جاں بحق ہوگیالواحقین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی تھانہ گنجمنڈی پولیس ہسپتال پہنچ گئی ۔