حمید خان جدون کی قیادت میںاٹک ریفائنری مورگاہ کے مزدوروں کی ریلی،دھرنا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اٹک ریفائنری مورگاہ کے مزدوروں نے ایمپلا ئز یونین (سی بی اے) کے صد ر حمید خان جدون کی قیادت میںجنرل سیکر یٹری عبد الرئوف ، جمشید خان ، چوہدری سعید ، ملک رفیق ، عارف خان جدون ، صاحبزادہ جاوید اقبال سمیت بڑی تعداد میںمزدوروں کے عالمی کے دن کے موقع پر ان کی قربانیو ں کو خر اج عقیدت پیش کر نے کے لیے یونین آفس سے ایک ریلی نکا لی جس کی قیادت حمید خان جدون کر رہے تھے ریلی کے شرکا ء نے مور گا ہ مو ڑ پہنچ کر دھرنا دیا اور مزدوروں کے حقو ق کی آواز بلند کی اس موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے حمید خان نے کہا کہ مزدوروں کیساتھ ظلم بند کیاجائے ، اور برابری کی سطح پر بنیا دی حقوق دئیے جائیں ۔ ور کر ویلفئیر فنڈ، سکالر شپ نہ ملنے کے با عث مزدوروں کے بچوں کو کا لج ، یونیورسٹیو ں سے فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نکا لا جا رہا ہے ،دوران ڈیو ٹی وفات پانے والے ملا زمین کی بیوہ کو ڈیتھ گرانٹ کی رقم کئی سالو ں سے التوا کا شکا ر، میرج گرانٹ بھی نہیں مل سکی ، مزدوروں کی کم از کم تنخوا ہ 30ہزار کی جائے ،EOBIبڑھا پا الائونس کم از کم 10ہزار کیا جائے، ڈیلی ویجز ، اور ٹھکیداری سسٹم میںکام کرنے والے مزدوروں کو مستقل کیا جائے اور تمام بنیادی سہو لیا ت دی جا ئیں مزدوروں کے تما م مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں ، پاکستان کی تعمیر و ترقی میںمزدوروں کا کردار بہت اہم ہے اس کو کسی سطح پر بھی نظر انداز نہیںکیا جا سکتا ہے ۔امتیا زی سلوک فوری بند کر کے مزدوروں کو برابری کی سطح پر سہو لیا ت دی جا ئیں ۔