راولپنڈی میں ڈولفن فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں ڈولفن فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا سی پی او راولپنڈی افضال کوثر نے ڈولفن فورس کے گشت ،اس کے گشت کے اوقات کی ٹائمنگ ، ڈولفن کیا ایک ہی تھانے کی حدود میں رہتی ہے یاوہ کم از کم تین تھانوں کی حدود میں گشت سے سٹریٹ کرائم روکتی ہے تھانے میں موجود عملے ، تھانہ اور سرکل کے گشت پر مامور افسران اور ٹیموں سے کیا ڈولفن اہلکار رابطے میں ہوتے ہیں یا نہیں اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشن محمد بن اشرف فوری اقدامات کریں گے تاکہ شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی لائی جا سکے ۔