نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے کامیاب فضائی آپریشن پر پی آئی اے کی پرواز کے عملے کو مبارکباد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول سیان نے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ سے کامیاب فضائی آپریشن پر پی آئی اے کی پرواز نمبرPK - 301 کے عملے کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے اس سلسلے میں پی آئی اے کے افسران اور عملے کی کوششوں کو سراہا ۔