مسلم لیگ ن کی پالیسیاں عوام دوست ہیں: رانا تنویر حسین
فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے مزدورں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے محنت کش پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یوم مئی کا دن ہمیں مزدورں کی عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے مسلم لیگ (ن) عوام دوست پالیسوں اور ملکی تعمیر و ترقی عوام کی فلاح و بہود کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں حکومت محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار یوم مئی کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول اور مزدور رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ مخالفین کی تمام سازشیں ناکام بنا کر ملک روشن کرے گے 2018 کے الیکشن میںعوام کی طاقت سے مسلم لیگ چاروں صوبوں سے اکثریت کی کامیاب ہو گی چھپ کر سازشیں کرنے والے مسلم لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو لاہور کے جلسہ میں عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام کے دلوںپر بستی ہے مسلم لیگ (ن)کی سیاست ملک و قوم کی خدمت رکاوٹوں کے باوجود نے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے آگے بڑھایا دہشتگردی کا خاتمہ کیا یہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے حکومت اپنی کارکردگی کی بنا پر اکثریت سے الیکشن سے کامیاب ہو گی۔