کالا باغ ڈیم سے متعلق صدیق ریحان کی کتاب شائع ہو گئی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کالا باغ ڈیم کے بارے میں محمد صدیق ریحان کی تازہ ترین کتاب ’’کالا باغ ڈیم خود کفالت‘ ترقی خوشحالی ایک ٹیکنیکل شاہکار منصوبہ‘‘ کے نام سے کتاب شائع ہو گئی ہے۔ کتاب میں کالا باغ ڈیم کو پاکستان کی ایک اہم ترین معاشی ضرورت قرار دیا گیا ہے اور یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاست دان اس اہم منصوبے پر صرف بیان بازی کر رہے ہیں۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے خوفناک بحران سے بچانے کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری طور پر شروع کیا جائے۔