قصور، ظفروال، ساہیوال، وزیر آباد : خاتون، کمسن لڑکی اور تین بچوں سے زیادتی
قصور، بچیانہ، ظفروال، ساہیوال، وزیر آباد (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں خاتون سمیت کمسن لڑکی اور تین لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔قصور میں تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ ساندہ پھاٹک میں 6 سالہ سفیان گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم علی عثمان اسے ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بچیانہ میں چک 625/ گ ب میں ڈھائی سالہ مسکان کے ساتھ زیادتی کی کوشش بروقت ناکام بنا دی گئی تاہم ملزم دل محمد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ظفروال میں چھ سالہ اقراءکو اسکے کزن ملزم عرفان نے درندگی کا نشانہ بنایا۔ ساہیوال میں آٹھویں جماعت کے طالب علم عاطف کو ملزم غلام علی نے ہوس کا شکار کیا جبکہ قصبہ ہڑپہ میں کمسن احسن سے ملزم حمزہ اور اسکے تین ساتھیوں نے زیادتی کی۔ علاوہ ازیں محنت کش خاتون اقراءکو ملزم شرجیل ماچھی، عدنان، اویس اور دلاور نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔