حجر ہ شاہ مقیم: سپریم کورٹ میں جنازہ کیس کی سماعت کل ہوگی‘ شہر میں گندگی برقرار
چوک شاہ مقیم (نامہ نگار) سپریم کورٹ کی جانب سے جنازہ کیس کی مہلت ختم ہوگئی‘ گندگی برقرار۔ سوموٹو کیس کی سماعت کل ہوگی۔ ایم این اے ایم پی اے‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم ہوں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے محلہ زاہد پورہ کی سوشل میڈیا پر وائرل گندگی گلی سے جنازہ گزرنے کی تصویر کا چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا جس کی پہلی سماعت 26 اپریل کو ہوئی تھی۔ مہلت کل سے ختم ہورہی ہے مگر شہر کی حالت جوں کی توں ہے۔ مبینہ طور پر ناجائز قبضے برقرار ہیں۔ ہر طرف دھول مٹی ناجائز تجاوزات‘ ابلتے گٹر‘ ٹوٹی سڑکیں‘ شہریوں کی بے بسی کا مذاق اڑا رہی ہیں۔