حلقہ بندیاں‘ 1101 اعتراضات نمٹا دیئے‘ آج آخری روز ہے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن میں مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کا ( آج) آخری دن ہوگاحلقہ بندیوںکے حوالے سے اعتراضات پر سماعت کا سلسلہ ختم ہو جائے گا ۔الیکشن کمیشن نے اب انتخابی تیاریوںپر توجہ مرکوز کردیگا۔ اب تک مجوزہ حلقہ بندیوں پر 83 اضلاع کے11سو ایک اعتراضات نمٹا دیئے گئے جبکہ ضلع ڈیرہ بگٹی، سبی اور ژوب سمیت 12اضلاع کے 37 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ، جبکہ مزید 13 اضلاع کے67 اعتراضات سنے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد، کرک، کو ہاٹ، سوات، صوابی، نوشہرہ، بونیر، مٹیاری اور ٹھٹھہ کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ کچھ اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو منظور بھی کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن میں (آج) بدھ کو ضلع واشک ، پشین ، پنجگور ، قلعہ عبداللہ، خضدار ، خاران ، کیچ ، قلات ، چاغی اور آواران کی اپیلوں کی سماعت کی جائے گی۔