شاہدرہ: موبائل چوری کا الزام، بااثر افراد کا شہری پر لوہے کے پائپ، لاتوں، تھپڑوں سے تشدد، فوٹیج چلنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ پولیس نے سروس سٹیشن میں بااثر افراد کی جانب سے ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا بنانے کی موبائل فوٹیج ٹی وی چینلز پر چلنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری اذان غلام خان کی مدعیت میں طلحہ اور اسکے ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ متاثرہ شخص کو ملزم میٹرو بس سٹیشن سے گھسیٹ کر ایک سروس سٹیشن لے گئے اور اسکے ہاتھ لوہے کی زنجیر سے جکڑ کر لوہے کے پائپ، لاتوں اور تھپڑوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اذان کے مطابق ملزم اس پر موبائل چوری کا الزام لگا کر تشدد کرتے رہے۔
شہری/ تشدد