سپریم کورٹ میمو گیٹ‘ دوہری شہریت سمیت کئی اہم مقدمات کی آج سماعت کریگی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسانی حقوق ودیگر دیوانی فوجداری اہم مقدمات کی سماعت آج بروز بدھ کو ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ ملک بھر میں غیر قانونی شادی ہالز، بلوچستان کے علاقہ تربت میں گولیوں سے چھلنی 20 لاشیں،شری کٹاس راج مندر کے تالاب کاپانی خشک ہونے سے متعلق ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کرے گا ۔ اس کے علاوہ دہری شہریت کیس۔گناکی سرکاری قیمتوں کی کسانوں کو عدم ادئیگی سے متعلق کیس۔غیر سرکاری و غیر متعلقہ افراد کو پولیس سیکورٹی کی فراہمی سے متعلق سوموٹو کیس۔میمو گیٹ سکینڈ حسین حقانی کی گرفتاری سے متعلق سوموٹو کیس۔سول ایوی ایشن کے ڈی جی کی غیر قانونی تقرری ازخود نوٹس کیس۔بجلی ٹریف سے متعلق ملز ملکان کی درخواستوں کی سماعت ۔کوئٹہ و لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد سے متعلق کیس۔سی ڈی اے زرعی فارمز کی غیر قانونی تعمیرات سے متعلق ازخود نوٹس کیس۔سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی طور پر 4ہزار پلاٹوں کی آلاٹمنٹ کیس ۔ سی ڈی اے کی جانب سے گن اینڈ کنٹری کلب کی کروڑں روپے کی اراضی کی آلاٹمنٹ کیس۔مقامی اور غیر ملکی این جی اوز ازخود نوٹس کیس۔پی سی آفسران کی غیر قانونی برطرفیاں ازخود نوٹس کیس۔ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سوموٹو کیس۔ سنیٹر محمد ابراہم خان کی ،ایکشن ان ایڈآف سول پاور ریگولیشن ایکٹ 2011ء کے خلاف درخواست۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ریفرنڈم نہ کرانے سے متعلق بیرسٹر ظفر اللہ کی انسانی حقوق کی درخواست کی سماعت۔چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ قدرتی گیس کی فراہمی سے متعلق کیس، دہری شہریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت ، ودیگر کیسز کی سماعت کرکے گا۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس گلزار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیشنل پولیس فائونڈیشن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹس میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق عمل درآمد کیس۔ راشد یعقوب بنام مولانامحمد احمد لدھیانوی صوبائی اسمبلی کیس۔ سندھ ینگز لیمٹیڈ بنام لیوی ٹیکس کیس۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پشین بارو روڈ توسیع منصوبہ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی۔