اسلامی تعلیمات سچائی ، انصاف اور بھائی چارے پر مبنی ہیں: قاری زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماپاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات ،سچائی، انصاف،محبت و بھائی چارے اور عدل وانصاف پرمبنی ہیں اس لیے یہ اغیار کے دلوںمیں بھی جگہ بنالیتا ہے آج پوری دنیا کے دانشور یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی انسانیت کی فلاح ہے ۔ امریکہ اور یورپ میں لوگ تیزی سے اسلام قبول کررہے ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی زندگیوں کو اسلام اور رسول اللہ ؓﷺ کی شریعت کے مطابق گزارنے کا پابند بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں شب برأت کے موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قاری عبدالرحمن نورانی ، رشید احمد رضوی،مولانا سرفراز احمد قادری ،قاری احسان الحق ،قای محمد نعیم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔