حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھا کر زرعی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے: کسان بورڈ
لاہور(نیوزرپورٹر)کسان بورڈپاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد نے تیل کی قیمتوں میںبار بارظالمانہ اور بے انتہا اضافے پرشدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے تیل ڈرون بم حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر ملوں کی لوٹ مار کی وجہ سے قریب المرگ زرعی معیشت پر تیل بم گرا کر حکمران زرعی معیشت کی لاش کو بھی جلا دینا چاہتے ہیںحکمران طبقہ نے کسانوں پر ڈیزل بم کا ڈرون حملہ کر کے ستر فی صد کسانوں کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو قیمت بڑھانی تھی تو مٹی کے تیل کی قیمت کوڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کے برابر بڑھا کر اپنی تجوریاں بھر لیتی کیونکہ مٹی کے تیل کی پٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ سے اربوں روپے کی زرعی مشینری ،بسوں،کاروں اور ٹرانسپورٹ اور صنعتی مشینری کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت بڑھنے ایک طرف عوام کو خالص ڈیزل اور پٹرول ملتا تو دوسری طرف حکومت کو بھی ٹیکس کی شکل میں فائدہ ہوتا مگر اب مٹی کے تیل اور پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں فرق سے منافع خور ملاوٹ کرکے پورے ملک کی مشینری کو تباہ کر دیں گے۔