پیرو کے سابق صدر ہوملا اور اہلیہ کی حراستی مرکز سے منتقلی
لیما (اے ایف پی) کرپشن سکینڈل میں زیر حراست پیرو کے سابق صدر اولانتا ہوملا اور ان کی اہلیہ حراستی مرکز کے باہر آگئے۔ منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر وہ جولائی سے قید تھے۔ دونوں پر الزام ہے انہوں نے انتخابی مہم کے لئے برازیل کی کمپنی سے لاکھوں ڈالر غیر قانونی طریقے سے حاصل کئے تھے۔