شمالی کوریا کی جوہری سائٹس بندش، اقوام متحدہ نگرانی کرے:صدر جنوبی کوریا
سیؤل (سنہوا) جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے رواں ماہ شمالی کورین صدر کی طرف سے جوہری سائٹس کو بند کرنے کے ممکنہ عمل کی نگرانی کے لئے مبصرین کو بھیجے۔ بلیو ہائوس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا، کم جونگ ان نے وعدہ کیا ہے وہ پونگے ری نیوکلیئر سائٹ کو مقررہ شیڈول پر بند کرنے کے تحریر احکامات دیں گے۔ جنوبی کوریا اور امریکی ماہرین اور انٹرنیشنل سوسائٹی کے ارکان کو بھی مطمئن کریں گے۔ ادھر شمالی، جنوبی کوریا کی سرحد پر نصب پروپیگنڈا والے سپیکرز کو ہٹا لیا گیا ہے۔ ایک گاڑی پر اہلکاروں نے بڑے سائز کے سپیکرز کو رکھ کر ایک گودام میں پہنچایا گیا۔ سرکاری ٹی وی پر تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔