قصور: نہری پانی نہ ملنے پر چھوٹے کسانوں کی فصلیں تباہ ہونے لگیں
قصور(نامہ نگار) قصورکے نواح روشن بھیلہ میں محکمہ انہار اور بااثر زمینداروں کی ملی بھگت سے چھوٹے زمیندار اپنی فصلوں کو پانی دینے سے محروم ، پانی نہ ملنے سے فصلیں تباہ ہونے لگی ، چھوٹے زمیندارسراپا احتجاج ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواح روشن بھیلہ میں محکمہ انہار کی ملی بھگت سے نہرکا پانی بااثر زمینداروں کے قبضہ میں ہے اس علاقہ سے سیراب ہونے والی نہر میں تقریباً 52موگے ہیں اور اس پر تقریباً 80پائپ پانی چوری کرنے کیلئے لگے ہو ئے دیکھے جاسکتے ہیں جس میں محکمہ انہار ملوث ہے اور کئی بااثر زمینداروں نے سیمنٹ کی برجیاں لگا کر پانی کو روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے پانی ٹیل تک نہیں پہنچ رہا ہے جو کہ عام آدمی کے ساتھ بڑا ظلم ہے اور وہ اپنی فصلوں کو پانی نے دے پاتا اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ابھی تک موگوں کے سائز بھی درست نہ کئے گئے ہیں جتنا بڑازمیندار ہے اس نے اتنا ہی بڑا موگا لگا رکھا ہے جس سے چھوٹا زمیندارشدید متاثر ہورہا ہے جس پر چھوٹے زمینداروں نے متعلقہ چیف انجینئر کو درخواستیں بھی دے رکھی ہیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہوپارہی ہے چھوٹے زمینداروں نے ایسے غیر قانونی عمل کو روکنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔