عمران خان ملک و قوم کو کرپٹ نظام سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں: عمر آفتاب
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر و امیدوار این اے 119چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں کہا کہ تبدیلی کا فیصلہ کن سفر شروع ہو چکا ہے لاہور میں ہونے والے تاریخ ساز جلسے کے بعد ملک بھر میں انقلاب برپا ہو نے کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے قائد تحریک انصاف عمران خان ملک و قوم کو کرپٹ نظام سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ملک بھر کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔