تحریک انصاف کا جلسہ لاہور بری طرح ناکام ہوگیا: امجد نذیر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) ورکرز ایکشن کونسل مرکزی انجمن تاجران و چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ترقی کا سفر سبوتاز کرنے کی سازشیں کیں تحریک انصاف کا لاہور جلسہ بری طرح ناکام ہوگیا دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے ان عناصر نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کیساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔