قومی کرکٹرز نے بھی سپر کبڈی لیگ کی سپورٹ شرو ع کر دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹرز نے پی سی ایل کے بعد سپر کبڈی لیگ کو بھی بھرپور سپورٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ آل راونڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے سپر کبڈی لیگ میں شامل مشہور گلوکار شہزاد رائے کی ٹیم کشمیر جانباز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری سپورٹ آپ کی ٹیم کے ساتھ ہے۔ سوشل میڈیا پر عماد وسیم نے شہزاد رائے کو کبڈی میچ کا بھی چیلنج کر دیا۔