ن لیگ، پیپلزپارٹی نے پانچ پانچ باریاں لیں، عوام کی حالت نہیں بدلی: سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پرانی سیاسی جماعتیں صرف مزدوروں کی باتیں کرتے ہیں عملی طور پر کارکردگی زیرو ہے انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں جو پانچ، پانچ مرتبہ اقتدار کی باریاں لے چکی ہیں اور خاص طور پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی پانچ، پانچ باریاں لینے کے باوجود عوام اور ملک کی حالت بہتر نہیں بلکہ ان کی مفاد پرستی کی وجہ سے ملک و قوم کی حالت اور زیادہ بدتر ہوئی ہے۔ جو لوگ پانچ مرتبہ اقتدار ملنے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکے ہیں، وہ اب مزید بھی کچھ نہیں کریں گے۔