ضلعی انتظامیہ بے ہنگم انداز میں عطائیت کے خلاف مہم چلا رہی ہے: اشرف نظامی
لاہور(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ جس مخصوص اور بے ہنگم اندازسے عطائیت کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور کوالیفائڈ ڈاکٹروں کو ہراساں کر کے غریب عوام کو دانستہ علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم کر رہی ہے۔ اسے پی ایم اے تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہارپی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے پی ایم اے ہاؤس لاہور میں ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ بعدازاں عہدیداران کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ موصول شدہ شکایات کے حل کیلئے کوئی باعمل تجویز دی جائے۔