پیپلز پارٹی کے تمام سیکرٹری اطلاعات پریس کانفرنس سے غائب بلاول بھٹوکا غصے کا اظہار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے تمام سیکرٹری اطلاعات بلاول کی پریس کانفرنس سے غائب بلاول بھٹو نے صحافیوں سے روابط نہ رکھنے پر تمام سیکرٹری اطلاعات پر غصے کا اظہار کردیا جمیل سومرو آپ بتائیں انفارمیشن سیکرٹری کہاں غائب ہیں سینئر صحافی دودو چانڈیو نے بتایا پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات بھی رپورٹرز سے رابطہ نہیں رکھتے جس پر بلاول بھٹو نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنے دنوں سے سیکرٹری آپ لوگوں سے رابطے میں نہیں صحافیوں نے بتایا کہ سالوں سے کوئی خبر نہیں دیتا کوئی فون نہیں اٹھاتا‘ پیپلز پارٹی کا موقف دینے کے لئے بھی کوئی تیار نہیں ہوتا۔ بلاول نے کہا کہ مجھے تو کہا گیا کہ صحافی اسٹیج کے اوپر آئیں گے مجھ سے سوال کریں گے۔ بلاول نے ناصر شاہ، سعید غنی سمیت دیگر رہنماؤں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں سے رابطہ نہ رکھنے کا ذمہ دار کون ہے یہ ساری صورتحال کے متعلق مجھے بتایا جائے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ورکرز صحافیوں کے مسائل حل ہوں۔
بلاول/غصہ