نواز شریف‘ مریم اور کیپٹن صفدر کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت (آج) بدھ کو ہو گی، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل نیب کے تفتیشی افسر پر جرح کریں گے جبکہ العزیزیہ ریفرنس اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہوں گے اور کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔
ریفرنس/ سماعت