شب برات اورعظیم احمد طارق کی برسی پر رابطہ کمیٹی کی شہداء قبرستان اور یادگار ِ شہداء اردو کی قبروں پر حاضری
کراچی ( خصوصی رپو رٹر)شب برات اورایم کیوایم کے شہید چیئرمین عظیم احمد طارق کی برسی کے موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یٰسین آباد کے شہداء قبرستان اور یادگار ِ شہداء اردو کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی ۔ تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے اراکین اقبال مقدم ، مطیع الرحمن ، شاہد علی ، عارف خان ، عادل خان ، ذاکر قریشی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج عباس جعفری نے شہداء قبرستان یٰسین آباد میں شہید چیئرمین عظیم احمد طارق ، شہید کنوینر ڈاکٹر عمران خان اور حق پرست شہداء کی قبروں پرجاکر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔