قومی نیٹ بال چیمپین شپ کیلئے سندھ نیٹ بال ٹیم کا اعلان
کراچی (اسپورٹس پورٹر)قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالحق نے سندھ کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خواتین کی ٹیم میں قرۃالعین (کپتان)، نایاب رضیہ(نائب کپتان)، سکینہ مودی، یسرا شعیب، سمبل زہرہ، شبانہ معین، کاشیہ بٹ، کرینہ، حمیرا ھما ، کنول عمر اور کرن شامل ہیں ۔ اعجازا لدین مینجر اور کنزہ بلوچ کوچ ہونگی۔ مردوں کے ٹیم میں حمودالرحمن(کپتان)،شاز غوری (نائب کپتان)، علی رضا، غضنفر، محمد خاور، محمد اویس، حسن علی، حماد خان، ہیری اور محمد عریب شامل ہیں ۔ منصور بیگ کو کوچ اور اعجازالدین مینجر ہونگے۔سندھ نیٹ بال کی خواتین ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع کرے گی۔سندھ کی دونوں ٹیمیں آج اسلام آباد روانہ ہو گی۔ سندھ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے سندھ نیٹ بال ایسوی ایشن کو قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرنے کے لئے گرانٹ جاری کر دی گئی ہے جس پر سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر نیاز علی عباسی سیکرٹری اسپورٹس سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔