آئی سی نے محمد حفیظ کا باولنگ ٹیسٹ کلیئر قرار دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی نے محمد حفیظ کا باولنگ ٹیسٹ کلیئر قرار دیدیا۔لف برو یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں محمد حفیظ نے بولنگ ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق انکے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ درست آئی ہے۔ حفیظ نے ٹیسٹ میں تین اوورز میں بولنگ کرائی تھی۔حفیظ گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں تیسری بار غیر قانونی بولنگ ایکشن کی زد میں آئے تھے۔دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھی حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا۔جس کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی لگ چکی ہے۔ باولنگ ایکشن کلیئر قرار دیئے جانے پر محمد حفیظ نے نجم سیٹھی۔ این سی اے کوچنگ سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا جس کی بنا پر ایک مرتبہ پھر میری انٹرنیشنل باولنگ میں واپسی ہوئی۔