زرداری نےppp کے رہنما اخونزادہ چٹان پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف حق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے اپنے بیان میں ہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔