قابض بھارتی فورسز کے تمام تر ظلم اورناانصافی کے باوجود مقبوضہ کشمیر ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
مقبوضہ کشمیر کے شہر ترال میں بھارتی فوج کی بربریت سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان خالد مظفر سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کی،ریلی کے شرکاء نے ایک بار پھر پاکستان سے والہانہ محبت کا برملا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائےجب کہ شرکا نے ریلی میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم بھی لہرا دیئے، بھارتی میڈیا کے مطابق ریلی میں پندرہ سے بیس پاکستانی پرچم لہرائے گئےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی سعید بھارتی حکومت کے کشمیری مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، بزرگ حریت رہنما نے مقبوضہ وادی میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی مذمت کی اور قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر سے انخلا کا مطالبہ بھی کیادوسری جانب اس واقعہ پر بھارتی میڈیا سینکڑوں کشمیریوں کو پاکستانی پرچم لہراتا دیکھ کر حسب عادت اور حسب روایت آگ بگولا ہوتا رہااور ٹی وی ٹاک شوز میں پاکستان مخالف پروگرام چلانا شروع کردیئےواضح رہے کہ اس سے قبل پندرہ اپریل کو سری نگر میں نکالی جانے والی ریلی میں بھی شرکا نے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا تھا، جس کی پاداش میں قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو حراست میں لے کر ان پر کئی مقدمات قائم کردیئے ہیں