تحریک صراط مستقیم کل امریکہ مردہ باد ریلی نکالے گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ملک بھر میںجمعۃ المبارک یا رسول اللہ ﷺ ہم حاضر ہیں کہ موضوع پر پڑھایا گیا خطبہ جمعۃ المبارک سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مغرب کی آزادی اظہار کا مطلب اسلام پر یلغار ہے۔ مسلم حکمران امریکہ سے دو ٹوک انداز میں بات کریں 3مئی اتوار دن 2بجے پنجاب اسمبلی سے امریکی سفارت خانہ تک امریکہ میں ہونے والی گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف امریکہ مردہ باد ریلی نکالی جائے گی۔