گستاخانہ نمائش کے اعلان کیخلاف جماعت اہلحدیث کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے شرمناک اعلان کے خلاف جماعت اہل حدیث پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ۔ نماز جمعہ کے بعد جامعہ دارالقدس چوک لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے امریکہ اور اس کے حواریوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اہل حدیث مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے کی۔ اس موقع پر مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوہاب روپڑی دیگر رہنمائوں نے اظہار خیال بھی کیا۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت جیسی مذموم جسارت کرنے والوں کو لگام ڈالنے کے لیے مسلم حکمران کردار ادا کریں۔