سرمایہ دار اشرافیہ مسلسل مزدوروں کا استعمال اور ان کا استحصال کر رہی ہے: ناصر اقبال
لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور فاروق چوہان نے کہا ہے کہ پچھلی چھ دہائیوں میں سرمایہ دار اشرافیہ اور ارباب اقتدار نے مزدوروں کو صرف استعمال اور ان کا استحصال کیا۔ حکمرانوں کے محلات تعمیرکرنیوالے مزدوروں کوزندگی بھراپنی چھت بھی نہیںملتی ۔ عہدحاضر میں مزدوروں کیلئے زندگی کابوجھ اٹھاناآسان نہیں رہا ،اگرانہیں ریلیف نہ دیاگیا توحکمران طبقہ تکلیف میں آجائے گا۔ مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی روزانہ اورماہانہ اجرت نہ ہونے کے برابر ہے،ان کامعاوضہ تیس ہزارماہانہ مقررکیا جائے۔
پنجاب یونیورسٹی نے غالب عطا کو
پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی
لاہور(سٹاف رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی نے غالب عطا کواےڈمنسٹرےٹو سائنسز (مےنجمنٹ) کے مضمون میں ان کے”پاکستان مےں اداراتی تبدےلی پر اثراندازہونے والے عوامل اور سی ای او کا کردار (ادارے کے سربراہ کا کردار) “کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد ڈگری جاری کر دی ہے۔