بحرانوں سے نجات کیلئے اجتماعی توبہ کرنا ہو گی: فیض درانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ مہنگائی، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے جہنم میں عوام جل رہے ہیں، بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا ہے ، نااہل اور بدکردار حکمران عوام کے مقدر سے کھیل رہے ہیں اور عوام بے چارے اپنی بے بسی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں، قومی سطح پر اجتماعی توبہ کرنا ہو گی، آج امت اگر اپنے زوال کو عروج میں بدلنا چاہتی ہے تو رو کر اللہ کو منانا ہو گا۔ اعمال کا محاسبہ اوردرستگی کرنا ہو گی ۔