اسلام نے محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا: میاں جمیل
لاہور(خصوصی رپورٹر) اسلام نے محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا، ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے کنوینئر میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹائون میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام نے مزدور کو جتنے حقوق دیئے کسی اورمذہب میں ایسا نہیں، میاں محمد جمیل نے مزید کہا کہ نبی کریمؐ نے مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام کی مزدور پالیسی بنادی۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ نبی کریمؐ نے محنت کش کے سخت ہاتھوں کوپسند فرمایا۔