جے یو آئی (س) کا گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف مئی کا پہلا عشرہ بطور مذمت منانے کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام (س) نے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف پوری دنیا کے مسلمان مئی کا پہلا عشرہ عالمگیر یوم مذمت منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان و امریکہ سمیت دنیا بھر میں احتجاجی جلسے ، جلوس ،ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیئے جائیں گے جن میں مسلم حکومتوں سے مغرب کا مکمل سیاسی و سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کا بھرپورمطالبہ کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز جے یو آئی لاہورکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مولانا عبدالرب امجد، قاری اعظم حسین ،قاری واحد بخش ،عبدالروف ربانی مولانا محمد ایوب ندیم،مولانامحمدنواز سندھو،مولانا علی شاہ،قاری غلام اکبر،پروفیسر ولی محمد ،پروفیسر عبدالرحمن اویسی سمیت دیگر نے کیا۔