سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام لوڈشیڈنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلہ میں ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور نماز جمعہ کے بعد لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔