لیگی حکومت میں کسان‘ مزدور‘ صنعتی کارکن دربدر ہیں: اعجاز چودھری
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے زیرِاہتمام پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹریٹ میں یکم مئی کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیاگیا ، جس کی صدارت صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے کی ، تقریب سے اعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد، ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل، شبیرسیال ،عبدالرشید بھٹی، ثوبیہ کمال، رانا عبدالسمیع ، آصف مغل ، عرفان حسن اورراجہ شبیرسمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف اپنے حق کے لئے جان کانذرانہ پیش کرنے والے شگاگو کے مزدوروں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور عہدکرتی ہے کہ مزدور ، کسان اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل لے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی، موجودہ حکومت نے ہریکم مئی کو مزدوروں کو لالی پاپ دینے کے سوا انہیں کچھ نہیں دیا ،موجودہ سیاہ دور میں مزدور ، کسان اور کاشتکار رل گیا ہے، حکمرانوں نے نجکاری کے نام پر لوٹ مار مچائی ہوئی ہے۔