یمن میں حوثی باغیوں کا وہی حال ہونا چاہئے جو پاک فوج نے تکفیری گروہ کا کیا: ابوالہاشم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ لاہور کے امیر مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے یمن میں ہونے والی بغاوت کو کچلنا انتہائی ضروری ہے۔ یمن کے حوثی باغی اسی طرح باغی ہیںجیسے پاکستان میں تکفیری اور عراق و شام میں موجود نام نہاد دولت اسلامیہ کے فتنہ پرور لوگ ۔ ان سب کا علاج ایک ہی ہے جو پاکستان نے کیا اور جو آج سعودی عرب کررہا ہے۔ مشکل وقت میں ہمیں سعودی عرب کی ہرطرح سے مدد کرنی چاہئے۔