پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں: خلیل سندھو
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان قریبی برادرانہ روابط ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ہالینڈ کے سفیر مارسل ڈی ونک سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے سفیر کو حکومت پنجاب کے انسانی حقوق کے تحفظ اور اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات سے تفصیلا آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لئے 5 فیصد کوٹے کو مستقل مختص کرنے،اقلیتی قیدیوں کی ایسٹر اور کرسمس کے موقع پر معافی سمیت دیگر امور کے متعلق بتایا۔سفیر مارسل ڈی ونک نے انسانی حقوق اور اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی۔