اٹلی : حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج، پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسا دئیے
میلان (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی کے شہر میلان میں شروع ہونے والی فوڈ ایکسپو کے موقع پر شہریوں نے حکومتی پالیسیوں پر شدید احتجاج کیا شہریوں کو قابو میں رکھنے کیلئے آٹھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیل برسائے۔ جواب میں مظاہرین نے خوب توڑ پھوڑ کی کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا خراب اقتصادی حالات کے باعث نمائش کا انعقاد نہ کیا جائے چھ ماہ تک جاری رہنے والی ایکسپو میں دنیا کے ایک سو پنتالیس ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔