سرینگر: بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 2 کم عمر لڑکوں سمیت 4 کشمیریوں کو شہیدکیا
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اپریل میں دو کم عمر لڑکوں سمیت4بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 103کشمیری زخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت175 شہریوں کو گرفتارکیا گیا۔ قابض انتظامیہ نے اپریل کے مہینے میں سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما ظہور احمد بٹ کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا۔ بھارتی فوجیوں نے اس دوران چار کشمیری خواتین کی آبروریزی کی۔
کشمیری شہےد