’’ حکومت مزدوروں کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دے ‘‘
لاہور( اپنے نامہ نگارسے )پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام اجتماع مقامی ہوٹل میں ہوا ۔ جس کی صدارت یعقوب صدر کنفیڈریشن نے کی جبکہ ملک مختار اعوان ، الطاف حسین بلوچ ، مولوی مقصود احمد ، نوید فرامیں ، شاہینہ کوثر ، ملک افتخار ، فضل واحد ، حافظ ابرار ، چوہدری نسیم اقبال ، نذیر شہزاد ، شوکت چوہدری اور سعد نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے یوم مئی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کو ان کا جائز مقام دے ان کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دے کم از کم اجرت 20000 مقرر کی جائے رسمی اور غیر رسمی شعبوں میں EOBI اور سوشل سیکیورٹی لاگو کی جائے ، موجود لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ، موثر لیبر انسپیکشن لاگو کی جائے ، صوبائی قوانین کو حتمی شکل دینے سے قبل اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اوورسیز پاکستان سالیڈرٹی کے زیر اہتمام تقریب سے عظیم قصوری نے خطاب کیا ۔