کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جھلس کر ہلاک

لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں 20سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ شاہدرہ موڑ کا رہائشی 20 سالہ نوجوان فیصل موٹر پمپ ٹھیک کررہا تھا کہ ہاتھ تار سے چھو جانے کے باعث وہ کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ہسپتال پہنچایا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ متوفی موٹر سائیکل مکینک کا کام کرتا تھا۔نواں کوٹ کے علاقہ میں کر نٹ لگنے سے 35 سالہ شخص جھلس کر ہلاک ہو گیاہے۔ امانت مقا می فیکٹری میں کا م کر رہا تھا کہ اچا نک بجلی کی تاروں سے ہاتھ چھو جا نے سے جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا۔جہاں وہ دم توڑ گیا ۔