ٹریفک حادثات میں2 جاں بحق، 2 افراد کی نعشیں برآمد

لاہور( نامہ نگار)مانگا منڈی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سوار2بھائیوں کو کچل ڈالا ۔ جس سے ایک بھائی موقع پر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈارئیورٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیاہے۔ شامکے بھٹیاں کے قریب عرفان اپنے بھائی فرمان کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ انہیں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر ٹکر مار دی۔ عرفان موقع پرہی ہلاک ہو گیا جبکہ فرمان شدید زخمی ہو گیا ۔ باغبانپورہ کے علاقہ سلامت پورہ کا رہائشی 25سالہ محمد صادق خراد کا کام کر تا تھا۔ گز شتہ روزوہ رنگ روڈ بادمی باغ کے علاقہ سے گز ر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔جس کے نتیجے میں محمد صادق موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔شہرکے مختلف علاقوں سے 2افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ باٹا پور کے علاقہ ٹھنڈی بستی میں سڑک کنارے نامعلوم شخص کی تعفن زدہ لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ ریس کورس کے علاقہ میں سے 26سالہ نوجوان کی شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔