جعلی پاسپورٹ پر اٹلی جانیوالا شخص گرفتار
لاہور( خبر نگار) لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ہم شکل کے پاسپورٹ پر اٹلی جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد رضوان اور انسپکٹر ہارون ملک کو ایک مسافر محمود اشرف کے پاسپورٹ اور حلیہ میں نمایاں فرق نظر آیا جس پر اسے روک کر تفتیش کی گئی تو اس نے تسلیم کر لیا کہ اس کا نام محمد اکرم ہے اور وہ اپنے بھائی محمد اشرف کے پاسپورٹ پر سفر کر دیا ہے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ پاسپورٹ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ۔