کوئٹہ: کرپشن الزامات پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 کسٹم افسر گرفتار
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ نے کارروائی کر کے کرپشن کے الزام میں تفتان میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 افسران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افسران میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 3 انسپکٹرز شامل ہیں۔ گرفتار افسران پر ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ گرفتار افسران سے تفتیش جاری ہے۔
کسٹم افسر/ گرفتار