قطر: کل سے افغان وفد اور طالبان میں مذاکرات شروع ہونگے، پاکستانی وفد بھی شریک ہوگا
کابل (رائٹر) افغانستان کا ایک وفد طالبان کے نمائندوں سے کھلے عام مذاکرات اور مشاورت کے لئے کل قطر جا رہا ہے۔ اس ملاقات کا مقصد افغان جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔ یہ بات اعلی امن کونسل کے نائب سربراہ نے بتائی ہے۔ کونسل کے نائب سربراہ عطاءاللہ نے بتایا کہ 20 رکنی وفد اتوار اور پیر کو ان مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ قطر میں طالبان کا کہنا ہے کہ آئند چند روز میں افغان اور بعض پاکستانی حکام سے ملاقات ہو گی۔