کراچی: بحریہ ٹاﺅن کی نجی لاگت سے تعمیر شدہ فلائی اوور، 3 انڈرپاسز کا افتتاح
کراچی (خصوصی رپورٹ) بحرےہ ٹاﺅن کی نجی لاگت سے شاندار منصوبے فلائی اوور اور انڈر پاسز کا افتتاح بحرےہ ٹاﺅن کے 70 سالہ ورکر کار پےنٹر غلام جےلانی نے چےئرمےن بحرےہ ٹاﺅن ملک رےاض حسےن کی موجودگی مےں کےا۔ اس حوالے سے اطلاعات کے مطابق 1.8 ارب روپے کی لاگت سے تعمےر کردہ ےہ منصوبہ ملک کی تارےخ مےں قومی پبلک انفراسٹرکچر کی تعمےر کا منفرد منصوبہ ہے۔ 2 کلومےٹر سے زائد رقبے پر اےک فلائی اوور ، 3 انڈر پاسز، 2زےر زمےن گزرگاہےں، ملحقہ سڑکیں اور فٹ پاتھس کی ازسرنو تعمےر پر مشتمل ہے۔ افتتاح کے موقع پر ملک رےاض حسےن نے کہا کہ بحرےہ ٹاﺅن اور فلائی اوور اور انڈر پاسز کا ےہ منصوبہ کراچی کے عوام کےلئے تحفہ ہے کراچی جدےد اور روشن پاکستان کی بنےاد ہے۔ اقتصادی طور پر یہ رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتا ہے بدقسمتی سے کراچی کو کبھی اس لحاظ سے مستحکم ہونے کا موقع نہےں ملا ۔جب دبئی جیسے ریگستان میں اتنی ترقی ہوسکتی ہے تو کراچی میں کیوں نہیں۔ ہم جانتے ہےں کہ کراچی کا مضبوط انفراسٹرکچر ہی اقتصادی ترقی کی ضمانت ہے۔ ےہ منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ہم اللہ کے فضل سے ایسے متعدد اور منصوبے متعارف اور تکمےل کرےں گے جو کراچی کی بڑھتی ہوئی ضرورےات اور مسائل کا ےقےنی حل ہونگے۔ ہم کراچی کے سابق اےڈمنسٹرےٹر رﺅف اختر فاروقی، اےم ڈی واٹر بورڈ، ہےڈ پی ٹی سی اےل، ہےڈ اےس اےس جی سی اور ہےڈ کے الےکٹرک کے ساتھ ساتھ ان تمام حضرات کے شکر گزار ہےں جنہوں نے پراجیکٹ میں حصہ ڈالا۔ اےڈمنسٹرےٹر کراچی نے چےئرمےن بحرےہ ٹاﺅن اور بحرےہ ٹاﺅن ٹےم کا کراچی کے شہرےوں کی طرف سے شکرےہ ادا کےا کہ انہوں نے ےہ عظےم الشان ترقےا تی منصوبہ انہےں تحفے مےں دےا۔ بحرےہ ٹاﺅن کے 70 سالہ بزرگ کارپےنٹر غلام جےلانی نے مےڈےا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے اپنی تمام زندگی کی محنت اور رےاضت کا صلہ مل گےا ہے ۔ مےں نے کبھی خواب مےں بھی نہےں سوچا تھا کہ مجھے اتنی عزت اور شہرت ملے گی مےں ہمےشہ ملک ریاض اور بحرےہ ٹاﺅن کےلئے دُعاگو رہوں گا ۔ شہریوں نے اس منصوبے پر بحریہ ٹاﺅن کا شکریہ ادا کیا۔ فلائی اوور اور انڈرپا سز کی خاصےت اس کے 95% سے زائد حصے کا عوامی ٹرےفک کے لےے وقف ہوگا، صرف مختصر حصہ آئےکون ٹرےفک کےلئے استعمال ہوگا اس منصوبے کی ایک اور نمایاں خصوصیت اس کا سگنل فری ہونا ہے۔ منصوبے کی تکمےل سے اس پورے علاقے کی خوبصورتی مےں بھی اضافہ ہوا ہے، ملحقہ علاقے کو بھی سرسبز و شاداب بناےا گےا ہے، خوبصورت ٹرےفک گائےڈ سائنز بھی نصب کئے گئے ہےں۔ منصوبے کا اےک اور مثبت پہلو ےہ بھی ہے کہ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر آنے والے زائرےن کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔ ےہ منصوبہ ایک سال کی قلےل مدت مےں تعمےر و تکمےل کے بعد عوام کےلئے کھول دےا گےا ہے جس مےں چھ ماہ کی وہ مدت شامل ہے جس دوران ےہ منصوبہ کورٹ آرڈر کی بدولت تعطل کا شکار تھا ۔