صنعتی کارکنوں کو الاٹ شدہ فلیٹ یا مکان فروخت کرنیکی اجازت‘ الطاف کا بیان قومی مقاصد سے غداری کے مترادف ہے : شہباز شریف
لاہور+ قصور (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ سے مدد کی درخواست کرکے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔ الطاف کا یہ بیان قومی مقاصد سے غداری کے مترادف ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں سندر کے مقام پر ورکرز ویلفیئر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے حالیہ بیان کے بارے میں کئے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب حکومت پاکستان ملک میں دہشت گردی میں ملوث اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ہماری بہادر افواج اس جنگ میںلازوال قربانیاں دے رہی ہیں، یہ بیان قومی مقاصد سے غداری کے مترداف ہے۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے عہدیداروں اور کارکنوں پر قومی، آئینی اور اخلاقی طور پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ الطاف حسین کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیان پر الطاف حسین معافی مانگیں۔ قبل ازیں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر مانگا رائیونڈ روڈ پر ورکرز ویلفیئر کمپلکیس متصل سندر انڈسٹیرل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں آئندہ لیبر کالونیوں میں قرعہ اندازی کے ذرےعے کامیاب ہونےوالے صنعتی کارکنوں کو رہائشیں مالکانہ حقوق کی بنیاد پر الاٹ کی جائیں گی اور قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے صنعتی کارکنوں کو الاٹ شدہ فلیٹ یا مکان فروخت کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ پنجاب حکومت نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونےوالے صنعتی کارکنو ںکو الاٹ شدہ فلیٹ یا مکان کی فروخت کاحق دے کر انہیں شاندار سہولت فراہم کی ہے اور اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر ایسے صنعتی کارکن جن کا فلیٹ یا مکان کام کرنے کی جگہ سے دور ہوگا وہ اسے فروحت کر کے جہاں چاہیں گے اپنا مکان بنا سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے6 ماہ کے اندر بھٹوں پر بچوں کی مزدوری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر محنت اور سیکرٹری محنت اس ضمن میں جامع منصوبہ بنا کر فوری طور پر اس پر عملدرآمد کریں اور بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا 100فیصد خاتمہ یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں 3ہزار کی بجائے 7ہزار فلیٹس بنائے جائیں گے اور اسے اڑھائی سال میں مکمل کر کے محنت کشوں کے حوالے کریں گے، اربوں روپے کا ےہ منصوبہ محنت کشوں اور مزدوروں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرے گا، اسی طرح ملتان میں 992فلیٹس منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مظفر گڑھ میں 300فلیٹس تعمیر کر کے صنعتی کارکنوں کے حوالے کر دئےے گئے ہیں۔ پنجاب میں جہاں سرکاری اراضی دستیاب ہوگی وہاں محنت کشوں کے لئے لیبر کالونیاں بنائی جائےں گی اور اس ضمن میں پنجاب حکومت تمام فنڈز فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے تمام مزدوروں ، محنت کشوں ، ہاریوں اور کسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنا خون پسینہ بہا کر معاشی ترقی کا پہےہ تیز کرنے والے جب تک خوشحال نہیں ہوں گے تو پاکستان خوشحال نہیں ہوگا۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں محنت کشوں اور مزدورںکے لئے ہسپتال، سکولز ، میڈیکل کالج اور دیگر سہولتیں فراہم کی ہیں۔ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کر کے انہیں ان کا حق لوٹا رہے ہیں۔ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے دوررس اقدامات کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کو جاتا ہے۔ گنے کی قیمتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ روایتی طورپر سندھ حکومت گنے کی قیمت پنجاب کے مقابلے میں 2روپے زیادہ رکھتی ہے۔ پنجاب نے اس مرتبہ گنے کی قیمت 180روپے فی من مقرر کی تو سندھ حکومت نے 182 روپے فی من مقرر کی لیکن یکایک سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 155روپے کر دی جس پر پنجاب کے مل مالکان نے بہت واویلا کیا لیکن میں نے کاشتکاروں کے تحفظ کے لئے گنے کی قیمت کم نہیں ہونے دی او رواضح کردیا کہ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک دھیلا بھی کم نہیں کروںگا اور اگر ایسا ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا۔ کاشتکارکو اس بار چاول، کپاس اور آلو کی صحیح قیمت نہیں مل سکی لیکن حکومت نے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ گنے کی قیمت کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور مجھے یقین ہے سپریم کورٹ اس ضمن میں انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے دانش سکولز کو سکینڈل قرار دے کر نیب سے تحقیقات کروانے کے حوالے سے عمران خان کے بیان کو شرمناک اورگمراہ کن قرار دےتے ہوئے کہاکہ خان صاحب! دانش سکولز مزدوروں، محنت کشوں، غریبوں ، بے سہارا، بیواﺅں کے بچوں و بچیوں اور یتیموں کے لئے بنائے گئے ہیں، ےہ ان لوگوں کے بچوں و بچیوں کے لئے بنائے گئے ہیں جو بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ دانش سکولز ان بچوں و بچیوں کو نہ صرف مفت اعلیٰ تعلیم مفت فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں قیام و طعام کی سہولتیں بھی حاصل ہےں بلکہ دانش سکولز ایسے بچوں کے لئے باپ اور ماں کے سائے کی حیثیت رکھتے ہیں، اسی لئے میں نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں دانش سکولز کا جال بچھا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خان صاحب! ان دانش سکولوں میں غریب ترین طبقات کے بچے اور بچیاں پڑھتے ہیں، اسی لئے آپ کو ےہ سکینڈل نظر آ رہا ہے۔ اشرافیہ کے بچے ایچی سن، لمز اور گرائمر سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور آپ کا دھیان اس طرف کیوں نہیں جاتا؟ آپ کو تو غریب کے پسینے سے بھی بو آتی ہے، اسی لئے آپ ان کے سا تھ نہیں کھڑے ہوتے۔ دانش سکولز میں نہ صرف مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے بلکہ ٹیکنالوجی اور سمارٹ بورڈز کی مدد سے بے سہارا بچوں اور بچیوں کو جدید علوم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب! مجھے افسوس ہے کہ آپ نے دانش سکولزکے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا ہے اور اس کو سکینڈل قرار دے کر غریب او رمحنت کش کی توہین کی ہے، اس سے ےہ واضح ہوگیا ہے کہ آپ کا عام پاکستانی سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپ کا تعلق ہے تو امیروں سے اور اشرافیہ سے، آپ مزدور، محنت کش، ہاری او رکسان سے نفرت کرتے ہیں، خان صاحب! اگر آپ نے نیب میں کیس دینا ہے تو جہانگر ترین اور چودھریوں کا کیس دیں جنہوں نے اربوں، کھربوں کے قرضے معاف کرائے ہیں۔ ان سب کے کیس نیب میں بھجوائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، لیکن آپ تو دانش سکولز کو سکینڈل قرار دے کر غریب ماری کر رہے ہیں، ےہ وہ تضاد ہے جو آپ کی شخصیت کا خاصا بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محنت کشوں او رمزدووں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ےہ 95فیصد پاکستانی ہی اصل پاکستان ہے لیکن خان صاحب! آپ 5فیصد اشرافیہ کا ساتھ دے رہے ہیں اور 95فیصد محنت کشوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ عمران صاحب! آئےے میرے ساتھ نیب چلیں جنہوں نے غریب قوم کے اربوں، کھربوں روپے ہڑپ کئے ہیں ان کے کیس نیب لے کر جاتے ہیں، اگر ےہ قرضے واپس آجائیں تو ملک وقوم کی تقدیر بدل جائے گی اور کشکول ٹوٹ جائے گا اور پاکستان کو شرمساری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ےہ ہے اصل پاکستان جس کی آپ کو بات کرنی چاہےے اور دانش سکولز کو سکینڈل کہتے ہوئے شرم آنی چاہےے۔ انہوں نے چین کے صدر کا دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 21اپریل پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن تھا جب چین کے صدر نے پاکستان کو 46ارب ڈالر کا عظیم اقتصادی پیکیج دیا جس میں صرف 20ارب ڈالر کی سرماےہ کاری صرف بجلی کے منصوبوں میں ہوگی کیونکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کا تعلق توانائی سے جڑا ہوا ہے توانائی ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا۔چین کے صدر نے گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن دھرنوں کی وجہ سے وہ اسلام آباد میں نہ آسکے اور ملک و قوم کو بے پناہ نقصان اٹھانا پڑا ، قیمتی 8ماہ ضائع ہوئے۔ اگر خان صاحب اپنی ضد چھوڑ دےتے تو ملک وقوم کی ترقی کے ےہ منصوبے پہلے شروع ہو چکے ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ خان صاحب کے پاس دھرنے ختم کرانے کے لئے جاتے رہے لیکن انہوں نے اپنی دھرنا سیاست نہ چھوڑی کیونکہ انہیں ملک و قوم کے مفاد سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب جوڈیشل کمیشن کے پیچھے بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں خیبر پی کے کی کوئی فکر نہیں جہاں طوفانی بارشوں سے قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی ہےں میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے قرےہ قرےہ اور گاﺅں گاﺅں جاتا ہوں تو خان صاحب اسے ڈرامہ قرار دےتے ہیں۔ غریبوں کی مدد کرنا اگر ڈرامہ ہے تو میں ایسا کرتا رہوں گا اور پاکستان کے عوام کے سا تھ کھڑا رہوں گا۔ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔ خان صاحب یاد رکھیں! اگر ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈال کر اپنے آپ سے دشمنی کی تو کوئی پرسان حال نہ ہوگا ۔ میں وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اور اپنی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ بجلی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے جان لڑا دیں گے اور وطن عزیز کو خوشحال اور عظیم بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جہاں جہاں سرکاری اراضی ہے محنت کشوں کے لئے ہسپتال ،سکولز،کالونیاں اور کالج بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے گھی کی قیمتوں ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن ےہاں قیمتوں میں کمی نہیں کی جا رہی تھی۔ جب میں نے ڈنڈا اٹھایا تو پھر قیمتوں میں کمی ہوئی جس کا فائدہ پورے پاکستان کے عوام کو ہو رہا ہے ۔ صوبائی وزیرمحنت راجہ اشفاق سرور نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ بھوئے آصل سے نامہ نگار کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے محنت کش خوشحال نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاﺅں روسہ بھیل میں یوم مئی کے حوالے سے محنت کشوں کے لئے تعمیر کی جانے والی کالونی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہو نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ محنت کشوں کی فلاح اور بہبود کے لئے جو کام میاں نوازشریف نے شروع کیا تھا جس میں طبی سہولیات کی فراہمی و دیگر فلاحی سہولیات ان کو مزید آگے پیلھایا جائے۔
شہبازشریف