نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے سربجیت سنگھ کی ہلاکت کے متعلق اعلی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا.
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے ہدایت کی ہے کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پراسکے ساتھیوں عامر تانبا اورمدثرکی جانب سے اینٹوں اوربلیڈوں کے حملے کی اعلیٰ عدلیہ کے جج سے تفصیلی انکوائری کروائی جائے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرارکوبھجوائے جانے والے مکتوب میں واضح کیا گیا کہ صوبائی حکومت اس واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات چاہتی ہے۔